کراچی میں بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر

تمام خبریں شیئر

کراچی میں حالیہ بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ شہریوں نے شکایت کی کہ کئی مقامات پر طویل لوڈشیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔

متعلقہ اداروں کے مطابق فالٹس دور کرنے کے لیے ٹیمیں مختلف علاقوں میں کام کر رہی ہیں اور جلد بحالی کی کوشش جاری ہے۔